صنعتکاروں کے مسائل حل کئے جائیں:رمیض دیوان

لاہور (کامرس رپورٹر) ای سی ممبر داروغہ والا انڈسٹری اونرز ایسوسی رمیض دیوان نے کہا ہے کہ ہمیں آئے روز لائن لاسز کے ایشوز کا سامنا کرنا پڑتا ہے بجلی تاریں اور الیکٹرک سپلائی سٹرکچر اپنی معیاد کے کئی سالوں بعد بھی اتنے بڑے انڈسٹریل سیکٹر کا بوجھ اٹھا رہا ہے۔ جو آئے دن نقصانات کا باعث بن رہا ہے۔ بجلی کی تاروں کو تبدیل کرنے اور نئے جدید طریقہ کار کے مطابق بجلی کی سپلائی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے انڈسٹریل فیڈر پر گھریلو بوجھ ڈال کر مزید رہی سہی کسر نکال دی جاتی ہے۔ صنعتوں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کئے جائیں۔  ہزاروں انڈسٹری اور لاکھوں مزدوروں کی پرواہ کئے بغیر قریبی گاوں پسئین میں الیکٹرک سپلائی پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ پسئین سے ووٹ لینے ہیں اس کی فکر سیاسی قائدین کو رہتی ہے مگر انڈسٹری کیسی چلنی ہے صنعت کا پہیہ کیسے چلنا ہے اس کی فکر کسی کو نہیں ہے۔ ہمیں سکیورٹی ایشوز اس قدر ہیں ہماری تاریں چوری ہوتی ہیں سامان چوری ہوتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن