کریم نے کپتانوں کیلئے خصوصی ایپلی کیشن لانچ کردی

  لاہور( کامرس رپورٹر)لاہورسفری سہولیات فراہم کرنے والی معروف آن لائن کمپنی کریم پاکستان نے اپنے معزز کپتانوں کیلئے خاص طورپر تیار کی گئی ایپلی کیشن ’’کریم کلب‘‘ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ واؤچ 365کے اشتراک سے تیار کی جانے والی ایپ ناقابل شکست فوائد کی پیش کش کرتے ہوئے اضافی بچت اور خصوصی آفرز کے ساتھ کپتانوں کو بااختیار بناتی ہے۔یہ ایپ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں دستیاب ہوگی جوکریم کے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کپتانوں کیلئے شاندار خصوصیات اور پرکشش مواقع کا مجموعہ پیش کرتی ہے۔یہ ایپلیکشن متعدد اہم خصوصیات کی حامل ہیں۔ اس ایپلیکیشن پر کپتان دس ہزار کے قریب اقسام میں سے کوئی بھی ایک اشیاء خریدنے پر مفت واچر حاصل ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن