کرونا کے نئے ویرینٹ کیخلاف نئی ویکسین آئندہ ماہ متعارف کرائی جائیگی

Aug 16, 2023

نیویارک(این این آئی)کرونا وائرس کی قسم اومی کرون کے نئے ویرینٹ ایرس کے  پھیلا کے خلاف نئی ویکسین اگلے ماہ متعارف کرائی جائیگی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں اگلے ماہ سے ویکسینیشن کے لیے نئی ویکسین کی خوراک دستیاب ہوگی۔ماہرین صحت نے اومی کرون کے نئے ویرینٹ کی روک تھام کے لیے نئی ویکسین کی خوراک لگوانیکا مشورہ دیا ہے۔خیال رہے کہ امریکہ، برطانیہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں گزشہ سال کے آخر سے نئے ویرینٹ ایرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران دنیا بھر میں کووڈ 19 کیکیسز کی تعداد میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے مئی میں کہا تھا کہ کووڈ 19 کی وبا اب عالمی طبی ایمرجنسی نہیں رہی، مگر ساتھ ہی خبردار کیا تھا کہ وائرس تاحال خود کو تبدیل کر رہا ہے، جس کے باعث اس کی لہریں دیکھنے میں آسکتی ہیں۔11 اگست کو ہفتہ وار اپ ڈیٹ کے دوران عالمی ادارے نیکہا کہ 10 جولائی سے 6 اگست کے دوران دنیا بھر میں کووڈ کے لگ بھگ 15 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مگر اس عرصے میں کووڈ سے ہلاکتوں کی تعداد 57 فیصد کمی کے ساتھ 2500 رہی۔عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ کیسز  اور اموات کی تعداد حقیقی اعداد و شمار کی عکاسی نہیں کرتی کیونکہ زیادہ تر ممالک میں اب کووڈ ٹیسٹنگ کم کی جا رہی ہے۔ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ زیادہ تر نئے کیسز مغربی بحر الکاہل کے خطے میں دیکھنے میں آئے جہاں بیماری کی شرح میں 137 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ایرس نامی کرونا کے نئے ویرینٹ میں بظاہر دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ بیماری کے خلاف حاصل قوت مدافعت کے خلاف بھی مزاحمت کرسکتی ہے تاہم  یہ نئی قسم زیادہ سنگین علامات کا باعث نہیں بنتی۔

مزیدخبریں