نئی دلی(این این آئی)بھارت کی شورش زدہ ریاست جھارکھنڈ میں بھارتی جیگوار فورس کے دو پولیس اہلکار مائونواز باغیوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہو گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ پولیس اہلکار ریاست کے مغربی ضلع سنگھ بھوم کے علاقے ٹونٹو میں مائونواز باغیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو ئے ہیں۔مغربی سنگھ بھوم کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آشوتوش شیکھر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں امیت تیواری اور گوتم کمار شامل ہیں ۔یہ واقعہ اسی علاقے میں مائونواز باغیوں کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی سی ٹرل ریزروپولیس فورس کے ایک اہلکار کی ہلاکت اور ایک زخمی ہونے کے چند روز بعد پیش آیاہے۔ بھارتی پولیس افسر نے مزید بتایا کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے۔