قصور میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

Aug 16, 2023

قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواحی گاؤں باقر میں غیرت کے نام پر بھائی نے فائرنگ کر کے حقیقی بہن کو قتل کر دیا۔ ذوالفقار علی نے حقیقی بہن حنا صدف عمر 21 سال کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ کھڈیاں خاص کارروائی میں مصروف ہے۔

مزیدخبریں