لاہور(خبرنگار)مانگامنڈی ملتان روڈ پر سپیڈو بسیں نہ چلانے کا فیصلہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیاہے۔مانگا منڈی کے رہائشی شیخ لطیف شاہد نے ایڈووکیٹ احمد عبداللہ ڈوگر کی وساطت سے درخواست دائر کی ۔درخواست میں لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ موقف میںکہا گیا ہے کہ سپریم کے بے شمار فیصلہ جات ہیں کہ جہاں پر بنیادی انسانی حقوق متاثر ہو رہے ہوں وہاں عدالت حکومتی پالیسی معامالات میں مداخلت کر سکتی ہے ۔عدالت سے استدعاگئی ہے کہ عوام کا حکومتی سہولیات پر یکساں حق ہے اور عوامی سہولت کے پیش نظر سپیڈو بسیں مانگا منڈی روٹ پر چلائی جائیں اس لئے اس فیصلے پر اپیل کرنے کی اجازت دی جائے۔