جناح ہسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس نے احتجاج کی کال دیدی، مریضوں کو مشکلات

لاہور ( این این آئی) جناح ہسپتال لاہور میں سکیورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ نہ درج کرنے پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے احتجاج کی کال دے دی۔او پی ڈیز میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسوں نے کام بند کردیا جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی گارڈ کے خلاف ایف آر کے اندراج تک احتجاج جاری رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہسپتال کے لیبر روم میں ڈاکٹرز اور ڈیوٹی گارڈ کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد گرینڈ ہیلتھ الائنس نے انتظامیہ کو ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...