تیمر گرہ ، کنوئیں میں کام کے دوران دو بھائی جاں بحق

Aug 16, 2023

دیر لویر(اے پی پی)تیمرگرہ میں کنویں میں کام کرنے کے دوران دو بھائی زہریلی گیس کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے ۔تیمرگرہ پرانہ میلی ڈاگ میں مسکینے ثمرباغ سے تعلق    رکھنے والے دو بھائی  شعیب محمد عمر 22 سال اور سہیل عمر 26 سال  کنویں میں کام کرتے ہوئے زہریلی  گیس  کی وجہ سے   بے ہوش  ہوگئے۔ ریسکیو 1122 میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دونوں بھائیوں کو نکالا اور ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل  کیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

مزیدخبریں