سانحہ نو مئی، عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت واپس لینے پر خارج کرنیکا حکم

لاہور (خبرنگار) انسداددہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مختلف دو مقدمات کی سماعت ہوئی ۔پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری میں اہم پیشرفت ہوئی ،عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے پی ٹی آئی کارکن کی نظربندی کیخلاف آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے درخواست گزار کو بیان حلفی عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ حکومت نے بڑی تعداد میں قانون سازی کی ہے حکومت نے ایم پی او قانون میں ترمیم کیوں نہیں کی؟حکومت اتھارٹی کے ذریعے من مانے فیصلے مسلط کرنا چاہتی ہے ۔جسٹس سلطان تنویر نے کہا کہ میں نے آپ کی فراہم کردہ ویڈیوز دیکھی ہیں ان ویڈیوز میں ایسی کوئی قابلِ اعتراض بات نہیں ہے اگر ایک وکیل کہتا ہے کہ وہ کسی کا فری کیس کرے گا تو آپ کیسے اسے روک سکتے ہیں؟جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ سمیت 140 ورکز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت نہ ہوسکی ۔دو رکنی بنچ کی مصروفیات کی وجہ سے کیس کی سماعت نہ ہوسکی ضمانت کی درخواستوں پر بغیر کارروائی سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...