ہائیکورٹ نے سی ای او سمیڈا کی تقرری کالعدم قرار دیدی

Aug 16, 2023

لاہور (خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے سی ای او سمیڈا کی تقرری کالعدم قرار دے دی جبکہ کیبنٹ ڈویژن کا فرحان عزیزخواجہ کی بطور سی ای او کی 13 جنوری کو تقرری کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا۔ فاضل عدالت نے سابق سی ای او ہاشم رضا کی درخواست پر حکم جاری کیا۔وفاقی حکومت کی ہاشم رضا کی مدت ملازمت میںتوسیع کی مخالفت کر دی۔ ہاشم رضا نے بطور سی ای او اپنی مدت میں توسیع کی استدعا بھی کی تھی۔ وکیل وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت کو بتایا گیاکہ ہاشم رضا کے خلاف شکایات موجود ہیں۔ فیصلہ میں کہا گیاکہ درخواست گزار کی بطور سی ای او توسیع کے لیے حکومت کو ہدایت نہیں کی جا سکتی ۔سمیڈا قانون کے تحت وفاقی حکومت سی ای او کی تقرری بورڈ کی سفارش پر کرتی ہے سیکشن 6 کے تحت سمیڈا کا بورڈ موجود نہیں ۔عدالت نے قرار دیا کہ بغیر بورڈ اور سی ای او، سمیڈا کے آپریشنز متاثر ہونے کی توقع ہے ۔حکومت پاکستان بورڈ کی خالی نشستیں پر تقرری کے لئے فوری اقدامات کرے بورڈ کے بعد سی ای او کی تقرری کے لیے بھی اقدامات کئے جائیں۔ 

مزیدخبریں