استحکام پاکستان پارٹی کا پی ٹی آئی ‘پی ڈی ایم ناکامیاں سامنے لانے کا فیصلہ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ ) استحکام پاکستان پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف  اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  کی ناکامیوں کو سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا۔ لاہور میں آئی پی پی کا اجلاس جہانگیر ترین اور علیم خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی ناکامیاں سامنے لائیں گے۔ اجلاس میں طے پایا توانائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو فوکس کریں اور بجلی کے بلوں کا ایشو بھی اٹھایا جائے۔اس موقع پر جہانگیر ترین نے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی عام انتخابات کے لیے سخت محنت کریں، جہاں کسی کو ضرورت ہوگی پارٹی مکمل مدد فراہم کرے گی۔جہانگیر ترین نے مزید کہا نیا پاکستان بنانا خواب تھا اس خواب کو ضرور پورا کریں گے۔اجلاس سے خطاب میں علیم خان نے کہا واضح کرتا ہوں پارٹی ہر حلقے سے الیکشن میں حصہ لے گی، دونوں حکومتیں آج ہونے والی تباہی و بربادی کی برابر کی ذمہ دار ہیں۔انہوں نے مزید کہا صارفین کو 300 یونٹ اور چھوٹے کسانوں کو ٹیوب ویل کی بجلی مفت دیں گے۔اجلاس میں عمران اسماعیل، سردار تنویر الیاس، اسحاق خاکوانی، فردوس عاشق اعوان، محمود مولوی، عون چوہدری اور نعمان لنگڑیاں شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...