اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے الیکشن کمشن کو عام انتخابات میں تاخیر کے خلاف خبردار کیا ہے جو آئین کے مطابق قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 روز میں ہونے ہیں۔سینیٹر رضا ربانی نے ایک بیان میں کہا ہے آئینی مدت میں عام انتخابات کے انعقاد میں کسی قسم کی بھی تاخیر کے وفاق پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا ایسے نتائج کی ذمہ داری الیکشن کمشن کے کاندھوں پر ہوگی، کیا اسے اپنے آئینی مینڈیٹ کو پورا کرنے کے لیے فوری طور پر کام نہیں کرنا چاہیے۔سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا ابھی تک الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کوئی جامع بیان جاری کیوں نہیں کیا۔نہوں نے مطالبہ کیا الیکشن کمیشن فوری طور پر انتخابات کے انعقاد اور ڈجیٹل مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں کے لیے درکار وقت کا تعین کرے۔