نیوزی لینڈ: مفت کھانے کیساتھ عطیہ کی گئیں جان لیوا نشہ آور ٹافیوں نے ہلچل مچا دی

نیوزی لینڈ میں  مفت کھانے کے ساتھ جان لیوا نشہ آور ٹافیوں کے گمنام عطیے نے ہلچل مچا دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں خیراتی ادارے میں تقسیم ہونے والے کھانےکے ساتھ جان لیوا ٹافیاں پائی گئیں،خیراتی ادارے کی طرف سے دی گئی انناس کی ٹوفیوں میں میتھیمفیٹامین کی ممکنہ طور پر مہلک مقدار پائی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹافیاں ’آکلینڈ سٹی مشن‘ نامی ایک خیراتی تنظیم نے کھانے کے ساتھ تقریباً 400 افرادمیں تقسیم کیں۔ اب تک ٹافیاں کھانے سے ایک بچے سمیت 3 افراد کی طبیعت خراب ہوئی جنہیں ابتدائی طبی علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

خیراتی ادارے کے حکام کے مطابق ٹافیاں کسی انجان شخص نے بطور عطیہ بھیجی تھیں ، اس بات سے انجان تھے کہ ان ٹافیوں میں میتھیمفیٹامین نامی نشہ موجود ہے۔خیراتی ادارے نے کہا کہ نادانستہ طور پرمیتھیمفیٹامین نامی نشہ آور ٹافیاں تقسیم کرنے پر معافی مانگتے ہیں۔دوسری جانب نیوزی لینڈ ڈرگ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ نشے کی ملاوٹ کے باعث ایک ٹافی کی قیمت تقریباً 600 ڈالر تک ہے، پاکستانی روپوں میں ایک ٹافی 1 لاکھ 60 ہزار روپے سے زیادہ مالیت کی تھی جسے مفت تقسیم کیا گیا۔ڈرگ فاؤنڈیشن کے مطابق ایک ٹافی میں 3 گرام میتھیمفیٹامین موجود تھی جو عام طور پر لی جانے والی مقدار سے300 گنا زیادہ ہے، اتنی زیادہ مقدار میں یہ نشہ انتہائی خطرناک ہوتا ہے جس کے نتیجے میں موت واقع ہو سکتی ہے۔ڈرگ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نے کہا کسی نے یہ جان بوجھ کر نہیں کیا،منشیات کو اس طرح اسمگل کرنا عام ہے۔

ای پیپر دی نیشن