قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل چونیاں طلحہ انور کی زیر صدارت تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس انکے آفس میں ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے تحصیل افسروں نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر طلحہ انور نے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ مون سون کے موسم میں ڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں کا صفایا ناگزیر ہے۔