ننکانہ صاحب (نامہ نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ ننکانہ صاحب کے زیراہتمام نظریہ پاکستان و یکجہتی فلسطین ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی کی قیادت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما امیر حمزہ نے کی جبکہ ریلی میں ضلعی جنرل سیکرٹری انجینئر ثاقب مجید سمیت دیگر عہدیدروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی ریلوے سٹیشن سے شروع ہو کر بیری چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی شرکاء ریلی نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان‘ فلسطین اور بنگلہ دیش کے پرچم تھام رکھے تھے اور انہوں نے پاکستان زندہ باد اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے مقررین نے کہا کہ بقائے پاکستان کیلئے ہم سب ایک ہیں۔ ملکی تعمیروترقی کیلئے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملکی تعمیر‘ اتحاد اور خدمت کی سیاست کی قائل ہے۔ بعد ازاں مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے شاہ کوٹ روڈ پر نہر میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی فرضی مشقوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔
مرکزی مسلم لیگ ننکانہ کے زیراہتمام نظریہ پاکستان و یکجہتی فلسطین ریلی
Aug 16, 2024