شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) انجمن بہبود مریضاں کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں یوم آزادی کے سلسلہ میں کیک کاٹنے کے بعد مریضوں میں گفٹ بھی تقسیم کئے گئے تقریب کے مہمان خصوصی ہیلتھ کوآرڈی نیٹر میاں امجد لطیف ، اسسٹنٹ کمشنر محمدبلاول ہنجرا تھے جبکہ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آمنہ بٹ ، ڈاکٹر والیہ محسن، اے ایم ایس ڈاکٹر مہوش بھٹی، ڈی ایم ایس ڈاکٹر سہیل شوکت ، میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر میڈم معظمہ چوہان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رائے فیض احمد کھرل، چیئرمین انجمن بہبود مریضاں ملک عرفان اسلام، صدر سوشل ویلفیئر سوسائٹی افضل نظامی سمیت دیگر بھی موجودتھے اس موقع پر گفتگوکرتے خطاب کرتے مقررین نے کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کو صحت کی سہولیات کیلئے حقیقی معنوںمیں اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ غریب ،نادار ،مستحقین کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں ۔