صوبائی وزیر صحت کاتحصیل ہسپتال شرقپور میں ڈاکٹرز پرتشدد کا نوٹس ‘رپورٹ طلب 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال شرقپور میں ڈیوٹی ڈاکٹر پرمریض کے لواحقین کے تشدد کا صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحیداور ایم ایس شرقپور ہسپتال سے رپورٹ طلب کرلی، خواجہ عمران نذیر نے وضح کیاہے کہ لواحقین کا ڈاکٹرز پر تشدد قابل مذمت ہے جس کی تحقیقات 24گھنٹوں میں مکمل کی جائیں گی، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت دیں گے، جہاں مریضوں کے حقوق وعلاج معالجہ کا ہمیں خیال ہے وہاں ہسپتال کے ڈاکٹرز و عملہ کی سکیورٹی بھی مقدم ہے ڈاکٹرز مریضوں کیلئے مسیحا ہیں، لواحقین کو کسی شکایت کی صورت میں محکمہ صحت کی ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کرنا چاہیے تھا۔

ای پیپر دی نیشن