فاروق آباد(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) جاپان کے چیئرمین ملک یونس نے کہا کہ پاک وطن کے ادارے مضبوط ہونگے تو مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی تخریب کاری اور اشتعال انگیزی کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے یوم آزادی کا دن ہمیں صبر،تحمل،برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے کہ ہمارے اباؤ اجداد نے لاکھوں قربانیاں اس لیے نہیں دی تھیں کہ ہم سیاسی،سماجی،فروعی اور مسلکی اختلافات پیدا کرکے ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں بلکہ آزادی کا مقصد خودمختار اور خوشحال ریاست کا قیام تھا ۔
تخریب کاری اور اشتعال انگیزی کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں : ملک یونس
Aug 16, 2024