موڑکھنڈا(نامہ نگار)جشن آزادی کے سلسلہ میں گورنمنٹ ٹیکنکل ٹریننگ سنٹر ٹیوٹا کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ادارہ کے پرنسپل جاوید قادری نے طلباء سے خطاب کرتے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کیلئے فنی تعلیم کا حصول ناگزیر ہے۔دنیا کی ترقی یافتہ قوموں نے فنی تعلیم کو فروغ دیکر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے حکومتی سطح پر ٹیوٹا صوبہ بھر میں جدید کورسز کا آغاز کر چکا ہے۔
دنیا کی ترقی یافتہ قوموں نے فنی تعلیم کو فروغ دیکر کامیابی حاصل کی : جاوید قادری
Aug 16, 2024