چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ نہیں ہوا: جے شاہ  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی 2025 چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی شرکت کے بارے میں کہا ہے کہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور وقت آنے پر بی سی سی آئی صورتحال کو حل کریگا۔ ابھی تک کوئی سٹینڈ نہیں ہے جب پل آئیگا تو ہم اسے عبور کر لیں گے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے حقوق پاکستان کو دیئے ہیں۔ نویں ایڈیشن میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی۔گروپ اے میں بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان شامل ہیں۔جے شاہ کا کہنا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے ابھی تک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی میزبانی کی پیشکش کو مسترد کر دیا، ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی میزبانی بنگلہ دیش کے پاس ہے، آئی سی سی نے کہا تھا کہ ہم ورلڈکپ کی میزبانی کریں،ہم نے واضح الفاظ میں انکار کر دیا، ابھی مون سون سر پرہے اور ہم نے اگلے سال ویمنز ون ڈے ورلڈکپ کی میزبانی بھی کرنی ہے،میں ایسا کوئی اشارہ نہیں دینا چاہتا کہ ہم یکے بعد دیگرے ورلڈکپ کی میزبانی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن