اولمپکس باکسرز کے مضمون پر تبصرہ  کرنے پر ٹی وی پریزنٹر کو قتل کی دھمکیاں 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی وی پریزینٹر لائورا ووڈز نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اولمپک چیمپئن باکسرز ایمان خلیف اور لین یو ٹنگ کی اہلیت کے بارے میں مضمون پر تبصرہ کرنے کے بعد آن لائن "متعدد جان سے مارنے کی دھمکیاں" موصول ہوئی ہیں۔دونوں نے پیرس 2024 میں اپنے اپنے وزن کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ ووڈز نے ٹیلی گراف کے اولیور براؤن کی پوسٹ کے جواب میں مضمون پر تبصرہ کیا جس نے اس موضوع پر لکھا تھا۔ووڈزنے کہا کہ انھیں نفرت سے بھرے درجنوں پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن