لاہور(سپورٹس رپورٹ)آسٹریلین اولمپیئن بریک ڈانسر ریچل گن نے کہا ہے کہ میرے لئے تنقید کی وجہ سے اولمپکس "تباہ کن" رہا ہے۔گن جسے بی گرل ریگن کے نام سے جانا جاتا ہے پیرس گیمز میں بریکنگ کے ڈیبیو کے بعد سے سوشل میڈیا کا موضوع بنی ہوئی ہے۔36 سالہ گن اور آسٹریلیا کے اولمپک شیف ڈی مشن اینا میئرز سے معافی مانگنے کی درخواست پر اب 54,000 سے زیادہ دستخط ہیں۔ گن نے کہا کہ انہیں احساس نہیں تھا کہ اس کی ظاہری شکل "اتنی نفرت کے دروازے کھول دیگی۔ آسٹریلیائی اولمپک کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو میٹ کیرول نے کہا کہ درخواست نے "بغیر کسی حقیقت کے عوامی نفرت کو ہوا دی‘پریشان کن، گمراہ کن اور غنڈہ گردی ہے۔
تنقید کے باعث میرے لئے اولمپکس تباہ کن رہا:ـ آسٹریلوی بریک ڈانسر
Aug 16, 2024