کرکٹ آسٹریلیا کی پاکستان قونصلیٹ جنرل میلبورن میں یوم آزادی تقریب  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان قونصلیٹ جنرل میلبورن میں یوم پاکستان کی تقریب میں ورلڈ کپ ٹرافی 2003کی نمائش کر دی، سابق کپتان وسیم اکرم کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا جس میں قونصل جنرل  معظم علی شاہ نے وسیم اکرم اور کرکٹ آسٹریلیا کے نمائندے ابراہیم بادیس کا شرکت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔تقریب میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2003ء کی ٹرافی کی نمائش بھی کی گئی جبکہ یوم پاکستان کی تقریب بچوں کے درمیان ملی نغموں کا مقابلہ بھی ہواسابق کپتان وسیم اکرم نے تمام پاکستانیوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے نمائندے ابراہیم بادیس نے امید ظاہر کی کہ پاک آسٹریلیا سیریز میں پاکستانی فینز بھرپور شرکت کریں گے اور ٹیم کو سپورٹ کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن