لاہور (خبرنگار) این اے 68 سے حاجی امتیاز ایم این اے کی غیر قانونی حراست کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی انٹی کرپشن اور آر پی او گوجرانوالہ کیخلاف توہین عدالت کی اعتراضی درخواست پر سماعت کی۔ فاضل عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار د یتے ہوئے اعتراض ختم کر دیا اور درخواست کو نمبر لگانے کی ہدایت کر دی۔