جشن آزادی پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ‘ 514 ملزم گرفتار‘ 461 مقدمات 

لاہور(نامہ نگار)جشن آزادی پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ سمیت مختلف قانون شکنی پر پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں 514 قانون شکن عناصر کوگرفتار کیا گیا جن کیخلاف 461 مقدمات درج  کئے گئے۔صوبائی دارالحکومت میں مختلف خلاف ورزیوں پر 194 قانون شکن گرفتار، 174 مقدمات درج کئے گئے، ون ویلنگ پر 174 قانون شکن گرفتار اور155 مقدمات درج کئے گئے، ہوائی فائرنگ پر13جبکہ پتنگ بازی پر 7 ملزمان گرفتاراور 19 مقدمات درج کئے گئے۔ صوبہ بھر میں ون ویلنگ پر 415 ملزمان گرفتار کرتے ہوئے 375 مقدمات درج کئے گئے، ہوائی فائرنگ پر 29 ملزمان گرفتاراور 24 مقدمات درج کئے گئے، کائٹ فلائنگ پر 23 ملزمان گرفتار اور 26 مقدمات درج کئے گئے، سائلنسر موڈیفکیشن سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر 47 ملزمان گرفتار ہوئے اور36 مقدمات درج ہوئے۔ 

ای پیپر دی نیشن