لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے برائلر مرغی کا گوشت سستا کرنے کیلئے متفرق درخواست پرسماعت آج تک کے لیے ملتوی کر دی پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن سمیت دیگردرخواست گزار وں کی طرف سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بے انتہا اضافہ ہوا۔ حکومت نے برائلر مرغی کی خوراک سستی کرنے کے حوالے سے بروقت اقدامات نہیں کئے جس کے باعث برائلر مرغی کا گوشت مہنگا ہوا۔
ہائیکورٹ‘ مرغی کا گوشت سستا کرنے کیلئے متفرق درخواست پرسماعت آج تک ملتوی
Aug 16, 2024