لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رواں سال 7549 بچوں کو مختلف ڈگری پروگرامز کی فیسوں کی ادائیگی کیلئے 52 کروڑ روپے سے زائدریکارڈ تعلیمی سکالرشپس جاری کر دئیے ہیں۔انہوںنے کہا کہ گذشتہ سال پولیس ملازمین کے بچوں کو 85 کروڑ روپے کے تعلیمی وظائف دئیے گئے۔رواں سال ملازمین کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر پر 100 کروڑ روپے خرچ کریں گے۔