لاہور (خبرنگار) قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز شیخ نے لاہور ہائیکورٹ کی 26 نئی زیر تعمیر عدالتوں کا اچانک دورہ کیا۔ قائم مقام چیف جسٹس کو زیر تعمیر عدالتوں کے دورے کے دوران ایڈیشنل رجسٹرار بلڈنگ اور ایکسیئن بلڈنگ نے بریفنگ دی۔ قائم مقام چیف جسٹس نے زیر تعمیر عدالتوں میں جاکر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ ایکسیئن بلڈنگ نے دستیاب سہولتوں بارے آگاہ کیا۔ قائم مقام چیف جسٹس نے پبلک ٹوائلٹس کے موجودہ نقشے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔