لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے سنگین وارداتوں میں مطلوب خطرناک بین الصوبائی ڈکیتوں کو کیفر کردار تک پہنچانے پر بھکر پولیس کی ٹیم کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازا ہے۔سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب نے ڈی پی او بھکر محمد عبداللہ لک اور ڈی ایس پی ارگنائز کرائم ملک مظہر حیات کو تعریفی لیٹرز دئیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے مزید تندہی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔ بہترین کارکردگی پر اہلکاروں کو گیلنٹری ایوارڈز، تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔رواں برس شاندار کارکردگی کے حامل 40 افسران و اہلکاروں کو قائداعظم پولیس میڈل، پریذیڈنٹ پولیس میڈلز سے نوازا جا رہا ہے۔ لاہور سمیت تمام اضلاع میں بھتہ مافیا کیخلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے۔