گرین کرہ ارض پر انسانیت کا مستقبل پہلے ہی شدید موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر :معظم گھرکی

Aug 16, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر معظم گھرکی نے پی سی جے سی سی آئی میں منعقدہ تھنک ٹینک سیشن کے دوران کہا گرین کرہ ارض پر انسانیت کا مستقبل ہے جو پہلے ہی شدید موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) کو ایک ماڈل گرین بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) میں تبدیل کیا جانا چاہیے تاکہ خطے میں قدرتی ماحول کو محفوظ بنایا جا سکے۔ یہ ماحولیات کے تحفظ کیساتھ ساتھ ملک میں CPEC کے جاری منصوبوں میں گرین ٹیکنالوجیز اور گرین انرجی چینلز کی پیداوار کی رفتار کو تیز کریگا۔ تیز شجر کاری، قدرتی جنگلات کی ترقی/سپورٹ، شہد کی مکھیوں کی ہیچریز/ پیداوار اور آخری لیکن کم سے کم سبز سیاحتی سرگرمیاں اہم کردار ادا کریں گی۔

مزیدخبریں