لاہور (کامرس رپورٹر) چین کے لیدراینڈ فٹ وئیر سیکٹر سے وابستہ سرمایہ کاروں کے 25 رکنی وفدنے پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ جوائنٹ وینچر میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پنجاب میں لیدر اینڈ فٹ وئیر سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کے دوران کیا ہے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے پنجاب کے سپیشل اکنامک زونزز میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے وفد سے کہا گارمنٹ سٹی کے بعد پنجاب میں فٹ وئیر سٹی بھی بنائیں گے۔انہوں نے بتایا پنجاب کے سپیشل اکنامک زونزز میں بہترین صنعتی انفراسٹرکچر موجود ہے۔ خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری پر 10سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری کی درآمد کی سہولت موجود ہے۔
لیدراینڈ فٹ وئیر سیکٹر کے وفدکا پاکستانی کمپنیوں کیساتھ جوائنٹ وینچر میں دلچسپی کا اظہار
Aug 16, 2024