لاہور (کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے کہا حکومت پولٹری کی پیداوار بڑھانے میں مدد کرے اور پولٹری مصنوعات ایکسپورٹ کرنے میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔ پولٹری پروڈکشن زیادہ ہوگی تو قیمت خود بخود کم ہو جائے گی۔ حکومت کا کام پرائس کنٹرول نہیں بلکہ کوالٹی کنٹرول ہے۔ پولٹری کی قیمتوں پر کیپ لگانے سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور پولٹری سیکٹر کو بھاری نقصان ہو رہا ہے۔ جب پروڈکشن کم ہو گی تو قیمتیں اوپر جائیں گی۔ حکومت قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے کیپ لگانے کی بجائے پیداوار پر توجہ دے۔ صوبائی حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر قیمتیں مقرر کریں۔ سویابین (جی ایم او) کی ترسیل کو آسان اور تیز کیاجائے۔ترسیل میں حائل رکاوٹیں فوری طور پر دور کی جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایف پی سی سی آئی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے ’’پولٹری پروڈکشن‘‘ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔