الحمراء مثالی پلیٹ فارم ،ادب فیسٹیول کل سے شروع 

لاہور(نیوز رپورٹر)ادب فیسٹیول پاکستان کا شمار پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونیوالے ادبی وثقافتی و سماجی میلوں اور بحث و مباحثوں کے سرفہرست کے فیسٹیول میں ہوتا ہے۔اس فیسٹیول کا چھٹا ایڈیشن 17اگست 2024کو لاہور آرٹس کونسل الحمراء ، محکمہ اطلاعات وثقافت، پنجاب میں سجنے جا رہا ہے۔مشہور و معروف دانشور سلیمان فاروقی،یاسر لطیف ہمددانی،سیما عزیز،روشن ظفر،رضا ندیم،رانا سکندر حیات، نادرہ شہباز خان،نسرین محمود قصوری،مجیب الرحمن شامی،ڈاکٹر محمد وسیم،منیٰ ملک،مہناز شجرہ،کامران لاشاری،ڈاکٹر فیصل مشتاق،ڈاکٹر فیصل باری، بسمہ معروف،بیلا رضا جمیل،اطہر طاہر،ڈاکٹر عامرہ رضا،امینہ سید،عایش پتراج،تانیہ ملک،اعتزاز احسن،بشری اعتزاز،علی عثمان قاسمی،محمد امجد ثاقب و دیگر سکالز فیسٹیول کا حصہ ہیں۔ الحمراء ادبی وثقافتی ورثے کو مستحکم بنانے کیلئے مثالی پلیٹ فارم کی شہرت رکھتا ہے جو ادب فیسٹیول پاکستان کو لاہور میں خوش آمدید کہتا ہے۔ادب فیسٹیول پاکستان کی روح رواں امینہ سید نے اپنا ان ادبی وثقافتی فیسٹیولز کا نہایت کامیاب سفر 2010میں شرو ع کیا تھا۔ادبی و ثقافتی کامیابیوں سے یہ حقیقت عیاں ہے کہ یہ زمین بنجر نہیں محض ہمیں اس میں بیج ڈالنے کی دیر ہوتی ہے اور پھر ادب کی سنہری شاخیں پھوٹتی ہیں۔خوب پھل آتا ہے۔لائٹ سٹون پبلیشرکے زیراہتمام 17اگست 2024کو دوپہر1:30پر ادب فیسٹیول پاکستان کا آغاز ہوگا جو رات 8:30تک جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن