شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے :ڈی پی او شیخوپورہ 

فیروزوالہ( نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے اپنے افس میں کھلی کچہری میں شہریوں کی شکایات سنیں۔ شہریوں کی طرف سے بتائے گئے مسائل پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ پبلک سروس ڈلیوری معیار کو بہترین بنانا شیخوپورہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈی پی او نے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو ہدایت کی ہے کہ میرٹ اور مقدمات کی تفتیش کریں۔

ای پیپر دی نیشن