لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت صفائی، ٹریفک روانی، نکاسی آب کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی کا کارکاردگی ہفتہ وار اجلاس ہوا۔ کمشنر لاہور نے لاہور کے تمام محکموں سے گزشتہ 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔شہری خدمات کے متفرق امور کا ردعمل دینے میں سستی وکوتاہی کرنیوالے محکموں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ عمارتی ملبہ کے ڈھیر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوتے ہیں۔ عمارتی ملبے کے ڈھیروں کو ختم کیا جائیگا اور محکموں سے کنٹرول ایریا کی بنیاد پر استفسار کیا جائیگا۔ کمشنر لاہور نے کہا ضلع لاہور اور لاہور ڈویژن کے تمام افسران کی ورکنگ کارکردگی کے پی آئی ز کی بنیاد پر طے ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہری سہولیات فراہمی و میونسپل سروسز فراہمی میں کوتاہی پر افسران زیروٹالرنس رکھیں۔اچھی کارکردگی پر تحسین اور کوتاہی پر وضاحت طلب کی جائے گی اس پر کوئی سمجھوتا نہیں۔ دریں اثناء زید بن مقصود سے ڈویژنل بوائز سکاوٹس کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔ ڈویژنل بوائز سکاوٹ کونسل باڈی نے کمشنرلاہور کو ڈویژنل صدر ڈویژنل بوائز سکاوٹ کونسل کا ربن بھی پہنایا۔بعد ازاں کمشنر لاہورنے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا سکاوٹس سکول و کالج سطح پر نظم وضبط کی بہترین مثال ہیں۔بوائز سکاوٹس کیلئے ڈویژنل و ضلعی سطح پر کونسل پروگرام ترتیب دئیے۔