بڑھتی آبادی ملکی وسائل ،ماحولیات پر نمایاں اثرات مرتب کر رہی ہے:ثمن رائے 

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے نے کہا پاکستان کی تیزی سے بڑھتی آبادی ملکی وسائل ا وربنیادی ڈھانچے اور ماحولیات پر نمایاں اثرات مرتب کر رہی ہے۔ پاکستان کی بڑھتی آبادی پانی، خوراک اور توانائی جیسے وسائل پر دباؤ ڈال رہی ہے۔تیزی سے مکانات کی کمی اور سڑکوں، نقل و حمل اور عوامی خدمات جیسے بنیادی ڈھانچے پر دباؤ کا باعث بن رہی ہے۔ بے روزگاری اور غربت کو بڑھاتی ہے۔آبادی میں اضافہ کی وجہ سے آلودگی اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر دباؤ ڈالتی ہے۔ انہوں نے کہا مستقبل میں پاکستان کی آبادی 2050ء تک 338 ملین اور 2100ء تک 455 ملین تک پہنچنے کی توقع ہے، جس سے وسائل میں مزید تناؤ آئے گا۔ غذائی عدم تحفظ پیدا ہو نے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔ پانی کی کمی کا سامنا بھی ہو گا کیونکہ پاکستان کے آبی وسائل پہلے ہی محدود ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے نے کہا ا ن اثرات کو کم کرنے کیلئے پاکستان کو آبادی میں اضافے سے نمٹنے کیلئے عوام کی مدد سے خاندانی منصوبہ بندی کے وسائل اور تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانا ہو گا۔ آبادی میں اضافے کی شرح کو کم کرنے کیلئے ملازمتیں پیدا کرنا اور غربت کو کم کرنا ہو گا۔ 

ای پیپر دی نیشن