ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بطورِ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ چارج سنبھال لیا

لاہور(خبر نگار)ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے بلدیہ عظمیٰ لاہور کے ایڈمنسٹریٹر کے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سید علی بخاری اور پی ایس ٹو نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ و ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تمام زونل افسران سے ملاقات کی اور ان سے مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے تمام محکموں کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا لاہور کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن