لاہور (خبر نگار)بلدیہ عظمیٰ لاہور نے رہائشی علاقوں سے بھینسوں کے انخلاء کیلئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ زونل افسران کی نگرانی میں شالیمار زون، عزیز بھٹی زون، اور واہگہ زون میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔ چیف آفیسر علی عباس بخاری کے مطابق، 112 سے زائد بھینسوں کو قبضے میں لے کر ان کی حویلیوں کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔ شالیمار زون، عزیز بھٹی زون، اور واہگہ زون کے عملے نے مشترکہ طور پر اس آپریشن میں حصہ لیا۔مویشیوں کو قبضے میں لینے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں اور ضبط شدہ بھینسوں کو ایم سی ایل کے ریگولیشن سٹور میں منتقل کر دیا گیا ہے۔