پی آئی ٹی بی کی یومِ آزادی پر پرچم کشائی تقریب،ملکی سلامتی ، خوشحالی کیلئے دعائیں 

 لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی سلوشنز وقار نعیم قریشی نے کی۔ تقریب میں پی آئی ٹی بی کے سینئر افسران بشمول ڈائریکٹر جنرل گورنمنٹ ڈیجیٹل سروسز محمد وسیم بھٹی، چیف ٹیکنالوجی آفیسر عادل اقبال خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز نثار احمد اور عمر سلمان، چیف فنانس آفیسر نادیہ ریاض، ڈائریکٹرز احمد عدیل سرور، عطاء الرحمان، حسنین اقبال، عقیل خان اور بدر منیر شریک ہوئے۔ یوم آزادی کے حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے پاکستان کی ترقی کیلئے اتحاد اور جدت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب ہم اس اہم دن کو منا رہے ہیں تو ہمیں ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ پی آئی ٹی بی ایڈمن ونگ اور ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے زیر انتظام بلڈنگ اور دفاتر کو جھنڈوں اور غباروں سے سجایا گیا جبکہ رات کو بلڈنگ پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن