سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ،دریائی کٹاؤ کی روک تھام کا جائزہ 

Aug 16, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب احمد رضا سرور، ایس ایم بی آر و ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید، کمشنرز بہاولپور لاہور، گجرانوالہ، ڈپٹی کمشنرز بہاولنگر قصور اور حافظ آباد نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران دریائی کٹاؤ کی روک تھام کیلئے سکیموں سے متعلق لائحہ عمل کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔ اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم عرفان علی کاٹھیا نے اجلاس کو ایجنڈاز بارے بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران قصور میں والے والا حفاظتی بند کی تعمیر و مرمت کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کے دوران حافظ آباد بھون فاضل میں دریائے چناب کے کٹاؤ کی روک تھام کیلئے بھی سکیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے راجن پور اور ڈی جی خان رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں کے خطرے سے نمٹنے کیلئے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ اجلاس کے دوران راجن پور اور ڈی جی خان کے رودکوہیوں میں ارلی وارننگ سسٹم کیلئے 7 ملین گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ رودکوہیوں کے بند اور پشتوں کی مضبوطی اور تعمیر و مرمت کیلئے 11 ملین گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں