لاہور، فیروزوالہ( خصوصی نامہ نگار ،نامہ نگار) پی پی 138 فیروز والا کے رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔ پی پی 138 فیروزوالا مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے پیر اشرف رسول کو پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔