کامونکی(نمائندہ خصوصی)ایل پی جی گیس ری فیلنگ کرتے ہوئے سلنڈر پھٹنے کے باعث انیس سالہ نوجوان دکاندار شدید زخمی ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ رات آٹھ بجے کے قریب فیاض ٹاؤن میں انیس سالہ اسامہ صدیق مہر اپنی دکان میں ایل پی گیس کی ری فلنگ کررہا تھا کہ چھوٹے سلنڈر میں زائد گیس بھرجانے کے باعث سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں اسامہ صدیق شدید زخمی ہوگیا۔جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔