کامونکی: ڈکیتی کی وارداتوں میں  شہری نقدی و قیمتی اشیاء سے محروم

کامونکی(نمائندہ خصوصی)ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں خاتون سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات جی ٹی روڈ سادھوکی کے قریب موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے کسوکی روڈ کے محمد امجد خاں سے موبائل فون چھین لیا۔چک ہندہ کے قریب  دو ڈاکو کھیالی کے سحرظفر اللہ سے پانچ ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔راجہ گاؤں کے عبدالرحمن سے دو ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔منڈیالہ روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب خاتون سمیت دو ڈاکو رحمان پورہ کے رحمت علی کی بہن سے چھبیس ہزارروپے اور طلائی زیورات چھین کرفرارہوگئے۔جی ٹی روڈ گرلز کالج کے قریب دو ڈاکو چوک غوثیہ کے نبیل جاوید سے پچاس ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔ریلوے روڈ پر دو ڈاکو محلہ ماتارانی کے حسن شہزاد اور محلہ حیدری کے عثمان سے موٹر سائیکل،پینتالیس ہزارروپے اور موبائل فونز چھین کر لے گئے۔جبکہ آدھورائے روڈ پردو ڈاکو غلہ منڈی شیخاں کے حسان احمد سے 26ہزارروپے اورموبائل فون چھین کر لے گئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

ای پیپر دی نیشن