کامونکی(نمائندہ خصوصی)ویلڈنگ کی دکان پرکرنٹ لگنے کے باعث نوجوان جاںبحق ہوگیا،بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سہ پہر نواحی گاؤں دھرنگ کے پچیس سالہ سفیان کی کھوتڑے میں دْکان پرویلڈنگ کرتے پاؤں بجلی کے ننگے تار سے چھوجانے کے باعث اْسکی حالت غیر ہوگئی ہسپتال منتقل کیا جہاں اْسکی موت کی تصدیق کردی گئی۔