حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آمنہ افضل کاکہنا ہے کہ حافظ آباد میں خصوصی افراد کی راہنمائی اور معلومات کے لیے خصوصی سہولت سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔حافظ آباد کے ضلعی دفتر میں خصوصی سہولت سنٹر قائم کیا گیا ہے تا کہ خصوصی افرادکو حکومت کی جانب سے دستیاب سہولیات بارے مکمل راہنمائی دی جاسکے ۔انکاکہنا تھا کہ معذوری کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئر حکومت پنجاب کی جانب سے آن لائن سسٹم شروع کیا گیا ہے تا کہ یہ ہمارے خصوصی افراد بغیر کسی تکلیف یا سفر کے اپنے گھر بیٹھے ہی معذوری کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے آن لائن اپنی درخواست جمع کر واسکتے ہیں۔انکاکہنا تھا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر حافظ آباد کے ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ان خصوصی افراد کی راہنمائی اور معاونت کر تے ہیں۔
حافظ آباد:معذوری سرٹیفکیٹ کیلئے آن لائن سسٹم شروع
Aug 16, 2024