گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )قائد مغل برادری سابق ایم پی اے حاجی عبدالرئوف مغل نے کہا ہے کہ پاکستان قدرت کا عظیم تحفہ ہے مسلمانان ہند نے قائد اعظم ؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں بے مثال جدوجہد کے ذریعے ایک الگ وطن حاصل کیا اپنے ملک سے محبت کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے بچوں میںجذبہ ء حب الوطنی کو فروغ دیں ان خیالات کا ظہار انہوں نے یوم آزادی کے سلسلہ میں تنظیم مغلیہ پاکستان گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر تنظیم عاصم انیس مغل،جنرل سیکرٹری مرزا اشتیاق احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں سینئر نائب صدر امجد مغل،نائب صدر اشرف مغل،فنانس سیکرٹری سلطان نیاز چغتائی ،سیکرٹری اطلاعات زاہد نواز اپل،ڈپٹی سیکرٹری سرمد جاوید اپل،ارکان سرپرست باڈی طارق خلیل مغل، احسان الٰہی مغل، میاں عبد الوحید ، حاجی محمد اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔