حافظ آباد:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، رکشوں کے کرائے برقرار 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) گذشتہ چند ہفتوںکے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبار کمی کے باوجود حافظ آباد میں موٹر سائیکل رکشوں کے کرایہ جات میں کوئی کمی نہ آسکی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ مہینوں کے دوران جب بھی پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوںمیں اضافہ ہواتو رکشہ مالکان اسکے ساتھ ہی کرایہ جات میںاضافہ کرتے رہے اور اب جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں یکے بعد دیگرے دوبار کمی ہوچکی ہے رکشہ مالکان اندرون شہر اور بیرون شہر تمام روٹس پر پہلے کی طرح من مانے کرائے وصول کررہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کرایہ جات میں کمی کروانے اور غریب عوام کو ریلیف دلوانے میںمکمل طور پر ناکام دیکھائی دے رہی ہے۔جس پر شہریوںنے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن