حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) متحدہ محاذ اساتذہ کی کال پر ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور لیڈی معلمات نے نئے تعلیمی اوقات کے خلاف اپنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندہ کر احتجاج کیا۔ متحدہ محاذ اساتذہ کے چیئرمین ریاض احمد تارڑ اور اساتذہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سکولز کی جو ٹائمنگ مرتب کی گئی ہے اسکی وجہ سے نہ صرف اساتذہ اور معلمات کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہاہے بلکہ انکے بچے بھی شدید متاثر ہورہے ہیں ۔حکومت کو چاہئے کہ وہ سکولز کی ٹائمنگ پر نظر ثانی کرکے عرصہ دراز سے چلی آنے والی ٹائمنگ کو بحال کرکے اساتذہ کو پریشانی سے نجات دلائے وگرنہ اساتذہ برادری تعلیمی بائیکاٹ پر مجبور ہوگی۔
حافظ آباد:اساتذہ کا نئے تعلیمی اوقات کیخلاف بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج
Aug 16, 2024