’’یکساں سول کوڈ نافذ کریں گے‘‘ مودی کے خطاب پر بھارتی مسلمانوں میں بے چینی  

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے یوم آزادی پر تقریر کرتے ہوئے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو ’’یکساں سول کوڈ‘‘ نافذ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی تقسیم کی بنیاد بننے والے قوانین ختم کر دیں گے۔ سپریم کورٹ بھیایک سول کوڈ کے نفاذ کا حکم جاری کر چکی ہے تاکہ ہم اس مذہبی امتیاز سے چھٹکارا حاصل کر لیں۔ وزیراعظم مودی کے اس خطاب سے پورے ملک میں نئی بحث چھڑ گئی ہے اور بالخصوص مسلمان شدید بے چینی اور اضطراب کا شکار ہیں۔ مودی کے بھارت میں پہلے ہی مذہبی اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے اور اس طرح کی قانون سازی سے اکھنڈ بھارت کو تقویت دی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن