پاکستان میں رواں سال منکی پاکس  کا پہلا کیس سامنے آگیا

Aug 16, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان میں رواں سال منکی پاکس (ایم پاکس)کا پہلا کیس سامنے آگیاوفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق منکی پاکس کا کیس خیبرپختونخوا میں سامنے آیا ہے عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ روز منکی پاکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا تھاحکام کے مطابق 3اگست کو سعودی عرب سے لوٹنے والے شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ شخص کا تعلق دیر سے ہے جو مردان میں رہائش پذیر ہے حکام کے مطابق یہ پاکستان میں اس سال منکی پاکس کا پہلا کیس ہے، گزشتہ دو سالوں میں پاکستان میں منکی پاکس کے 11کیس سامنے آئے ہیںقومی ادارہ صحت نے منکی پاکس کے پھیلنے پر ایڈوائزری جاری کردی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ منکی پاکس کے دنیا بھر میں 99 ہزار 518 کیس رپورٹ ہوئے اب تک ایم پاکس سے دنیا بھر میں 208 متاثرہ افراد کی موت واقع ہوئی پاکستان میں اپریل 2023 سے اب تک 11ایم پاکس کے کیس سامنے آئے،1مریض جان بحق ہواعالمی ادارہ صحت نے گزشتہ روز ایم پاکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا منکی پاکس ایڈوائزری میں منکی پاکس سے نمٹنے کی گائیڈ لائنز فراہم کی گئی ہیںوزیراعظم کے کوآرڈنیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس کو ایم پاکس سے بچا ئوکے حوالے سے الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو وباں سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں، وباں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ،ملک بھر کے داخلی راستوں پر سکریننگ کے نظام کو مزیز مضبوط کیا جائے۔

مزیدخبریں